کرائے دار پر چوری کا شک، خاتون نے گھر پر خفیہ کیمرے لگادئیے، پھر ویڈیو دیکھی تو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، ایسا غلیظ ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا

کرائے دار پر چوری کا شک، خاتون نے گھر پر خفیہ کیمرے لگادئیے، پھر ویڈیو دیکھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (نیوز ڈیسک) ایک ہی گھر میں کسی اجنبی کے ساتھ رہائش اختیار کرنا کسی کے لئے بھی مصیبت کا سبب بن سکتا ہے لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس ’غلطی‘ کی ایسی سزا ملی کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ ماہ قبل ایک عمارت میں رہائش اختیار کی۔ یہاں ان کے ساتھ ایک اجنبی جوڑا بھی کرائے پر رہائش پذیر ہوگیا، جن کی حرکتیں شروع سے ہی مشکوک تھیں۔ سارہ کا کہنا ہے کہ اکثر اس کے کمرے میں چیزیں ادھر اُدھر ہوجاتی تھیں اور کئی دفعہ انہیں شک پڑا کہ ان کا میک اپ کا سامان استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے ساتھ مقیم جوڑا یہ حرکتیں کرتا ہے اور شاید کرایہ دار خاتون اکثر چوری چھپے میک اپ کی اشیاءاستعمال کرتی تھی۔ سارہ نے جب خاتون سے سوال کیا تو اس نے یہ بات ماننے سے صاف انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس انکار کے بعد انہوں نے چوری پکڑنے کے لئے اپنے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگادیا، لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انہیں کیسے شرمناک مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

سارہ نے بتایا کہ پہلے تو ان کے اس شک کی تصدیق ہوگئی کہ ان کے فلیٹ میں رہائش پذیر خاتون چوری چھپے ان کا میک اپ استعمال کرتی تھی، لیکن اس سے کہیں زیادہ ہولناک وہ کام تھا جو اس کا ساتھی مرد کررہا تھا۔ کیمرے کی ریکارڈنگ میں سارہ نے دیکھا کہ یہ شخص ان کے کمرے میں آیا اور سیدھا واش روم میں گیا۔ وہاں اس نے اپنا لباس اتارا اور سارہ کا ٹوتھ برش اٹھا کر جسم کے پوشیدہ حصوں پر رگڑنا شروع کردیا۔ وہ کچھ دیر تک یہ حرکت کرتا رہا اور پھر دوبارہ کپڑے پہن کر باہر نکل گیا۔
سارہ کا کہنا ہے کہ یہ منظر دیکھ کر انہیں اس قدر کراہت ہوئی کہ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔ یہ سوچ کر ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ نجانے یہ بے حیا شخص کب سے یہ کام کررہا تھا، اور وہ بے خبری میں روزانہ اسی ٹوتھ برش کو استعمال کرتی تھیں۔ سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو بطور ثبوت پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ بے حیاءشخص کو سخت ترین سزا دی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -