وزیر اعظم نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا، وفاقی ادارے صوبائی حکومت، بلدیہ اور اہلیان کراچی کے ساتھ کھڑے ہیں: مصدق ملک

وزیر اعظم نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا، وفاقی ادارے صوبائی حکومت، ...
وزیر اعظم نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا، وفاقی ادارے صوبائی حکومت، بلدیہ اور اہلیان کراچی کے ساتھ کھڑے ہیں: مصدق ملک

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا ہے ۔وفاقی ادارے صوبائی حکومت اور اہلیان کراچی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے تمام وفاقی اداروں کو کراچی کی صورت حال کے لئے کردار ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماءعارف علوی کی کراچی کے پانی میں تصویر ، زبید ہ آپا بھی برہم ہوگئیں

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی نکاسی ،تعلیم،دیگر سہولتوں کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔18ویں ترمیم کے بعدمسائل کے حل کی ذمہ داری صوبوں کی اپنی ہے مگر اس کے باوجود ہم کراچی کے عوام، بلدیاتی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں ۔وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلیے بھرپورتعاون کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے پانچ پلانٹ کیماڑی ، سلطان آباد اور کھاردار میں کام کر رہے ہیں جبکہ چار فائر فائٹر یونٹ بھی شہر قائد میں موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا اور پانی بھی پہنچایا جارہا ہے جبکہ اورنگی گوجر نالے کو بھی کلیئر کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -