وہ آدمی جس نے 60 بچے پیدا کرلئے اور اپنی بیگم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا

وہ آدمی جس نے 60 بچے پیدا کرلئے اور اپنی بیگم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا
وہ آدمی جس نے 60 بچے پیدا کرلئے اور اپنی بیگم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) بعض لوگوں کے لئے تو بیگم کی نظر سے چھپ کر گلی کی نکڑ تک جانا بھی ممکن نہیں ہوتا لیکن برطانیہ میں ایک شیطان صفت آدمی نے اپنی بیگم سے چھپ کر پانچ درجن بچے پیدا کر ڈالے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ مغربی ممالک میں بے اولاد خواتین اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے کسی اجنبی مرد سے سپرم بطور عطیہ لے لیتی ہیں، اور اس مکار شخص نے ایک عرصے سے ایسی ہی خواتین کو حاملہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

برطانوی ٹی وی چینل ’بی بی سی تھری‘ کی ایک ڈاکومنٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بہت سے مردوں نے سپرم عطیہ کرنے کی آڑ میں اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کا مشغلہ اپنا لیا ہے۔ ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ 60 بچوں کا باپ بن چکا ہے لیکن اس کی اہلیہ کو اس معاملے کی خبر تک نہیں ہے۔

ہانگ کانگ میں دنیا کا شرمناک ترین میلہ سج گیا، اس میں کیا چیز نمائش کیلئے رکھی گئی ہے؟ وہ شرمناک ترین جو آج تک کسی نمائش میں نہیں رکھی گئی

جیسن نامی اس شخص نے بتایا کہ وہ اولاد کی خواہش مند خواتین سے مختلف جگہوں پر ملاقات کرتا ہے ، جو کسی خاتون کا گھر ، ہوٹل کا کمرہ اور حتیٰ کہ کسی ریسٹورنٹ کا ٹوائلٹ بھی ہو سکتا ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ سپرم عطیہ کرنے کیلئے کسی کلینک کی خدمات حاصل کرنے کی بجائے اس بات کو ترجیح دیتا ہے کہ خواتین سے براہ راست ملاقات کر کے جسمانی تعلق کے ذریعے ان کی ضرورت پوری کرے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے یہ بات تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ وہ سپرم عطیہ کرنے کی آڑ میں اپنی جنسی خواہشات پوری کرتا ہے۔ اس نے شرمندہ ہونے کی بجائے فخریہ طور پر بتایا کہ وہ 60 بچوں کا باپ بن چکا ہے جبکہ 7 خواتین اس وقت اس کے بچوں کے ساتھ حاملہ ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -