اس حاملہ خاتون نے جان بوجھ کر ہزاروں شہد کی مکھیاں اپنے پیٹ پر کیوں بٹھا رکھی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کا بھی سانس اٹک کر رہ جائے گا

اس حاملہ خاتون نے جان بوجھ کر ہزاروں شہد کی مکھیاں اپنے پیٹ پر کیوں بٹھا رکھی ...
اس حاملہ خاتون نے جان بوجھ کر ہزاروں شہد کی مکھیاں اپنے پیٹ پر کیوں بٹھا رکھی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کا بھی سانس اٹک کر رہ جائے گا

  

لندن(نیوز ڈیسک)شہد کی ایک مکھی بھی تیزی سے اڑتی ہوئی آپ کی جانب بڑھنے لگے تو وہاں سے بھاگ نکلنے میں ہی عافیت محسوس ہوتی ہے، لیکن اس حاملہ خاتون کو دیکھئے، اس نے تو پورے کا پورا چھتہ ہی اپنے پیٹ پر بٹھا رکھا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ33 سالہ خاتون ایملی میولر ہے، جو چوتھے بچے کے ساتھ حاملہ ہوئی تو اس نے ہزاروں شہد کی مکھیوں کو اپنے پیٹ پر بٹھا کر یادگاری تصاویر بنائیں۔

’تم نے میرے باپ کو۔۔۔‘ نوجوان نے سڑک پر سرعام خاتون کی پھینٹی لگادی، اور وجہ بھی ایسی شرمناک کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

ایملی مکھیاں پالنے کا کاروبار کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے حمل کی تصاویر میں شہد کی مکھیوں کو شامل کرنا ضروری سمجھا کیونکہ شہد کی مکھیاں اسے بے حد عزیز ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس نے اپنے پیٹ پر 20 ہزار سے زائد شہد کی مکھیاں جمع کیں اور اسی حالت میں تصاویر بنوائیں۔ اس دوران کچھ مکھیوں نے اسے کاٹ بھی لیا لیکن اس نے چوں تک نہیں کی۔

اپنی اس حرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایملی کا کہنا تھا ” یہ تصاویر دیکھ کر اکثر لوگ مجھے پاگل قرار دے رہے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ میں شہد کی مکھیوںکے ساتھ کتنا اچھا محسوس کر تی ہوں۔ یہ صرف میرا کاروبار نہیں ہے بلکہ شہد کی مکھیاں میری زندگی کا بامعنی حصہ ہیں۔ مجھے ایک جگہ شہد مکھیوں کا چھتا اتارنے کیلئے بلایا گیاتھا تومیرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ ان مکھیوں کے ساتھ اپنی تصاویر ہی بنوالوں۔ میں نے تصاویر بنوانے سے پہلے ان مکھیوں کو میٹھا کھلایا تھا تاکہ یہ پرسکون ہو جائیں۔ اس کے بعد میں نے سارے چھتے کو اپنے پیٹ پر جمع کیا اور تصاویر بنوائیں۔ میں بے حد خوش ہوں کہ اتنی ساری شہد کی مکھیوں کو اپنے پیٹ پر جمع کر کے ایسی تصاویر بنوائیں جو شاید اس سے پہلے دنیا میں کسی نے نہ بنوائی ہوں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -