مائیکروسافٹ ونڈوز میں کیا چیز چھپا کر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے آپ کی جاسوسی کرتی ہے؟ ونڈوز استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے سب سے تشویشناک خبر آگئی

مائیکروسافٹ ونڈوز میں کیا چیز چھپا کر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے آپ کی ...
مائیکروسافٹ ونڈوز میں کیا چیز چھپا کر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے آپ کی جاسوسی کرتی ہے؟ ونڈوز استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے سب سے تشویشناک خبر آگئی

  

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ پاکستان میں بھی یہ بے حد مقبول ہے، لیکن افسوس کہ کروڑوں صارفین اس بات سے بے خبر ہیں کہ مائیکروسافٹ ونڈوز کی صورت میں دراصل انہوں نے ایک امریکی جاسوس کو اپنے کمپیوٹر میں بٹھا رکھا ہے۔

ویب سائٹ rt.com کے مطابق وکی لیکس نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ونڈوز آپریٹنگ استعمال کرنے والے کمپیوٹروں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے ’اینجل فائر‘ نامی ایک جاسوس سافٹ ویئر بنا رکھا ہے جو ونڈو ز آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بن کر ڈیٹا چرانے کا کام کر تاہے۔ اینجل فائر کے پانچ حصے ہیں جن کے نام سولر ٹائم، وولف کریک ، کی سٹون ، بیڈ ایم ایف ایس اور ونڈوز ٹرانزٹی فائل سسٹم ہیں۔

اپنی ای میل کا پاسورڈ فوری تبدیل کرلیں یا کسی کا پاسورڈ چاہیے ہے تو اس فہرست سے حاصل کرلیں، انٹرنیٹ کی تاریخ کا خوفناک ترین دن آگیا

سولر ٹائم ونڈو ز ایکس پی اور ونڈوز سیون استعمال کرنے والے کمپیوٹروں کے ’پارٹیشن بوٹ سیکٹر‘ کو تبدیل کرتا ہے جس کے بعد وولف کریک اپنا کام شروع کرتا ہے۔ وولف کریک اینجل فائر کے اگلے حصے کو لوڈ کرتا ہے۔یہ اگلا حصہ کی سٹون ہے، جو لوڈ ہو جانے کے بعد سسٹم پر جاسوسی کرنے والی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرتا ہے اور وہ تمام نشانات مٹا دیتا ہے جن سے پتا چلایا جا سکے کہ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کچھ گڑ بڑ کی گئی ہے۔

بیڈ ایم ایف ایس اینجل فائر کا وہ حصہ ہے جو کمپیوٹر سسٹم پر موجود تمام ڈیٹا کو چوری کر کے ایک لائبریری بناتا ہے۔ یہ ڈیٹا انکرپٹڈ فارم میں سٹور کیا جاتا ہے لہٰذا اس کی چوری کا پتہ چلانا ممکن نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بھی سامنے آچکی ہیں کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے دنیا بھر میں موبائل فون اور حتیٰ کہ سمارٹ ٹی وی کی ہیکنگ اور جاسوسی کیلئے بھی سافٹ ویئر بنا رکھے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -