افغانستان میں مزید کتنے ہزار فوجی آرہے ہیں؟ تعداد سب کی توقع سے کئی گنا بڑھ گئی، جان کر پاک فوج بھی بے حد پریشان ہوجائے گی

افغانستان میں مزید کتنے ہزار فوجی آرہے ہیں؟ تعداد سب کی توقع سے کئی گنا بڑھ ...
افغانستان میں مزید کتنے ہزار فوجی آرہے ہیں؟ تعداد سب کی توقع سے کئی گنا بڑھ گئی، جان کر پاک فوج بھی بے حد پریشان ہوجائے گی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں اکثر متضاد باتیں ہی سامنے آتی رہی ہیں لیکن اب امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے نہ صرف یہ بتا دیا ہے کہ امریکہ کے تقریباً 11 ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں، بلکہ یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ چار ہزار مزید بھی آ رہے ہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بتائی گئی تعداد میں عارضی طور پر مقیم اور خفیہ یونٹوں کے اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ باقاعدہ فوج کے اہلکاروں کو بھی اس میں شامل کیا گیاہے۔ پینٹاگون کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکہ طالبان کو شکست دینے کیلئے مزید چار ہزار فوجی افغانستان روانہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی اصل تعداد بیرون ملک افواج کی تعیناتی کے معاملے میں شفافیت لانے کیلئے بتائی گئی ہے، لیکن یہ بات دلچسپ ہے کہ عراق اور شام میں تعینات فوجیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

افغانستان میں مزید کتنے ہزار فوجی آرہے ہیں؟ تعداد سب کی توقع سے کئی گنا بڑھ گئی، جان کر پاک فوج بھی بے حد پریشان ہوجائے گی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجیں گے اور اب ان کی حکمت عملی افغانستان کی تعمیر کی بجائے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر مرکوز ہوگی۔ دوسری طرف طالبان کی جانب سے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہاگیا کہ اگر امریکہ نے اپنی افواج واپس نہ بلائیں تو افغانستان اس کیلئے ایک اور قبرستان بن جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -