پاکستان کے ساتھ امن ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اشرف غنی

پاکستان کے ساتھ امن ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اشرف غنی

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان صدر اشرف غنی نے عید الا ضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن افغانستان کا قومی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، یورپ اور دنیا بھر کے مختلف مما لک کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی عید الاضحی انتہائی مذہبی جوش و خروش سے منا ئی جا رہی ہے۔اس خاص موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کو ” جامع مذاکرات“ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدہ حالات کو امن و امان کی جانب لانے کی ضرورت ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ ہم متفقہ سیاسی حل کی بنیاد پر امن چاہتے ہیں، دنیا اب جان چکی ہے کہ افغانستان کو کچھ بھی کروانے کیلیے دباﺅ نہیں ڈالا جا سکتا۔

کابل میں صدر ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے لیے تیار تھے بشرطیکہ منطقی اور استدلال کی وجوہات ہوں۔میں امن کا خواہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی کو امن پسند ہے۔طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ اب امن کی طرف آ جاﺅ۔افغانستان میں جنگجو افراد کو اب یا تو قوم کو چننا ہو گا یا ملک میں غیر ملکی سازشوں کا حصہ بن کر امن خراب کرنے والوں میں سے ہیں۔ افغان صدر نے واضح کیا کہ افغانستان امن کیلیے مذاکرات کیلیے تیا ر ہے لیکن ہم کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -