بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری 5ملزمان کو مزید1ماہ کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا فیصلہ

بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری 5ملزمان کو مزید1ماہ کے لئے پولیس حراست میں رکھنے ...
بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری 5ملزمان کو مزید1ماہ کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا فیصلہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے5ملزمان کو مزید 1ماہ تک محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے بری کیے جانے والے 5 ملزمان کو پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی درخواست پر مزید 1 ماہ کے لیے حراست میں رکھا جائے گا۔راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) نے گذشتہ شب (31 اگست کو) ان ملزمان کو حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رفاقت حسین، حسنین گل، شیر زمان، اعتزاز شاہ اور عبد الرشید نامی افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی شواہد کی بناءپر بے نظیر بھٹو قتل کیس سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید :

راولپنڈی -