25 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، دوران سفر اس کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کیا جارہا تھا؟ جان کر ہی ہر شہری کو شرم آجائے

25 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، دوران سفر اس کے ساتھ کیا ...
25 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، دوران سفر اس کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کیا جارہا تھا؟ جان کر ہی ہر شہری کو شرم آجائے

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات اس قدر عام ہو چکے ہیں کہ اب اسے معمول کی زندگی کا حصہ سمجھ لیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود بعض اوقات ایسا لرزہ خیز واقعہ پیش آ جاتا ہے کہ پوار ملک ہل کر رہ جاتا ہے۔ بھارتی شہر چنائی سے وجیا وادا جاتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جسے ریل کے سفر کے دوران تین غنڈوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس نے عزت بچانے کے لئے چلتی ریل گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

’ہماری تو شادی ہونے والی تھی اور ۔۔۔‘ ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی سے 3 کلو منشیات برآمد، یہ کام کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ ایسا انکشاف کردیا کہ کسٹم اہلکاروں کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ لڑکی چنائی کی ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرتی ہے۔ والدین اس کا رشتہ طے کرنا چاہ رہے تھے اور اسی مقصد کے لئے وہ گھر جارہی تھی۔ جب ریل گاڑی سنگارایا کونڈا ریلوے سٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی تو صداقت خان، کیشو یادیو اور ان کے ایک ساتھی نے مل کر اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش شروع کردی۔ جب کسی نے بھی اسے غنڈوں سے بچانے کی کوشش نہ کی تو باہر کودنے کے سوا اسے کوئی راستہ نظر نہ آیا، اور اس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عزت بچانے کے لئے باہر چھلانگ لگا دی۔

ریلوے لائن کے پاس سے گزرنے والے کچھ راہگیروں نے اسے شدید زخمی حالت میں اونگول گورنمنٹ ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -