’اس کام کے پیسے میں ادا کروں گا‘ سعودی بادشاہ نے سعودی عرب آنے والے حجاج کو سب سے شاندار تحفہ دینے کا اعلان کردیا

’اس کام کے پیسے میں ادا کروں گا‘ سعودی بادشاہ نے سعودی عرب آنے والے حجاج کو ...
’اس کام کے پیسے میں ادا کروں گا‘ سعودی بادشاہ نے سعودی عرب آنے والے حجاج کو سب سے شاندار تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پانچ ہزار ایسے زائرین بھی شامل ہیں کہ جن کے لئے قربانی کے اخراجات خود سعودی فرمانروا شاہ سلمان ادا کریں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن مدلج المدلج نے بتایا کہ ان حجاج کا تعلق دنیا کے 80 مختلف ممالک سے ہے اور یہ سب حج کے مبارک موقع پر سعودی فرمانروا کے خاص مہمان ہیں۔ ان میں سے بیش تر سعودی اتحاد میں شامل اسلامی ممالک کے ان فوجیوں کے قریبی عزیز ہیں جو سعودی عرب کی خاطر لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔ان کا تعلق فلسطین، مصر، سوڈان اور دیگر کئی ممالک سے ہے، اور ان کے جوان بیٹے اور بھائی سعودی اتحادکے ’آپریشن ڈیسائیسو سٹارم‘ اور ’ریسٹورنگ ہوپ‘ کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال سعودی فرمانروا کے ان خصوصی مہمانوں کی تعداد 2400 تھی جو اس سال 5000 ہو چکی ہے۔ان میں سے تقریباً 1000 افراد کا تعلق فلسطین سے ہے۔

مزید :

عرب دنیا -