پاکستان ایک ایسے ملک سے تیل اور گیس حاصل کرے گا کہ اب ہمیں کسی عرب ملک کی ضرورت ہی نہ رہے گی

پاکستان ایک ایسے ملک سے تیل اور گیس حاصل کرے گا کہ اب ہمیں کسی عرب ملک کی ...
پاکستان ایک ایسے ملک سے تیل اور گیس حاصل کرے گا کہ اب ہمیں کسی عرب ملک کی ضرورت ہی نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اپنی توانائی ضروریات کے لئے تیل اور گیس کی بھاری مقدار عرب ممالک سے درآمد کرتا ہے، لیکن اب اس صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت پاکستان نے وزارت توانائی کو افریقی ملک نائیجریا کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ تیل و گیس، اور خصوصاً ایل این جی کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اس بات کی خواہاں ہے کہ توانائی کے ذخائر سے مالا مال ملک نائیجریا کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون و تجارت کو بڑھایا جائے۔ ایک مجوزہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک مشترکہ مفاد کے پراجیکٹس اور سرگرمیوں کے متعلق تکنیکی و دیگر معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے تیل و گیس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کریں گے۔

’یہ سرحدی علاقہ خالی کردو‘ روس نے اپنے شہریوں کو حکم دے دیا، جنگ کی تیاری مکمل کرلی، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی
اس وقت پاکستان سالانہ 4.5 ملین ٹن ایل این جی درآمد کررہا ہے لیکن رواں سال کے اختتام تک یہ حجم 9ملین ٹن تک پہنچ جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اگلے تین سال کے دوران پاکستان کی سالانہ ایل این جی کی ضرورت 20 ملین ٹن اور اگلے پانچ سال میں 30 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔
گزشتہ دو سال کے اعدادوشمار کی بناءپر انٹرنیشنل گیس یونین نے اپنی ورلڈ ایل این جی 2017ءرپورٹ میں نائیجیریا کو ایل این جی برآمد کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک میں شمار کیا ہے۔ ایل این جی برآمد کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر قطر، دوسرے پر آسٹریلیا، تیسرے پر ملائیشیا، چوتھے پر نائیجیریا اور پانچویں پر انڈونیشیا ہے۔

مزید :

قومی -