’اس بات کی آپ بالکل فکر نہ کریں، ہم۔۔۔‘ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی، امریکی حکومت نے پاکستان کو سب سے شاندار پیغام دے دیا

’اس بات کی آپ بالکل فکر نہ کریں، ہم۔۔۔‘ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکہ سے بڑی ...
’اس بات کی آپ بالکل فکر نہ کریں، ہم۔۔۔‘ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی، امریکی حکومت نے پاکستان کو سب سے شاندار پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کچھ ایسی سخت باتیں کر دیں کہ جن پر پورے پاکستان میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پاکستانی قوم کے سخت ردعمل نے امریکہ کو اپنے نامناسب رویے کا ازسر نو جائزہ لینے پر مجبور کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے اس ضمن میں ایک سفارتی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اخبا رایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اس سفارتی مہم کا مقصد پاکستانیوں کو یہ باور کروانا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار نہیں دیا ہے۔ امریکی حکام نے پاکستان کو یہ یقین دلوانے کی کوشش بھی کی ہے کہ افغانستان میں بھارت کے کردار کے متعلق فکر کی ضرورت نہیں کیونکہ اس بارے میں پاکستان کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اہم پیشرفت امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور پاکستان کے قومی سکیورٹی مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کے مابین ملاقات کے نتیجے میں ہوئی۔

’ہم اس مسلمان عرب ملک پر تاریخ کا بدترین حملہ کریں گے اگر۔۔۔‘ اسرائیل نے زوردار اعلان کردیا، پوری مسلم دنیا کو کھلا چیلنج دے دیا
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 اگست کے روز جاری کئے گئے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان عدم استحکام، تشدد اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کی حمایت کرتا ہے، جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی حمایت اور طالبان رہنماﺅں کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ مزید برآں انہوں نے دھمکی کے انداز میں کہا تھا کہ پاکستان کو یہ طرز عمل بدلنا ہوگا یا دوسری صورت میں نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔