وہ ائیرلائن جس نے مسافر جہاز سے سیٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسافر کیسے سفر کریں گے؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

وہ ائیرلائن جس نے مسافر جہاز سے سیٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسافر کیسے سفر ...
وہ ائیرلائن جس نے مسافر جہاز سے سیٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسافر کیسے سفر کریں گے؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

  

بگوٹا(نیوز ڈیسک) غریب ممالک کے عوام کو بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرتے تو ساری دنیا نے دیکھا ہو گا لیکن یہ منظر دنیا پہلی بار دیکھے گی کہ ہوائی جہاز میں بھی مسافر کھڑے ہو کر سفر کریں گے۔ دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرتناک فیصلہ ’ویوا کولمبیا ائیرلائن‘ نے کیا ہے، جو اپنے طیاروں سے تمام سیٹوں کو ہٹانے پر غور کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو طیارے کے اندر کھڑا کیا جاسکے۔

ائیرلائن کا مﺅقف ہے کہ اس طرح زیادہ مسافروں کیلئے طیارے میں گنجائش پید اہوسکے گی جس کے نتیجے میں فضائی سفر کے اخراجات کم ہو جائیں گے اور عام لوگ بھی فضائی سفر کا خواب پورا کر سکیں گے۔ ائیرلائن نے 50 نئے ائیربس 320 طیارے بھی اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ان طیاروں میں سیٹیں ہوں گی یا نہیں۔

دوران سفر چاہے جتنی بھی سردی لگے آپ کو کبھی کسی بھی صورت جہاز میں اپنی سیٹ کے اوپر لگا اے سی بند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔

ائیرلائن کے بانی اور سی ای او ولیم شاو کا کہنا تھا کہ ”یہ تجویز مختصر فاصلے کی پروازوں کیلئے زیر غور ہے۔ کون اس بات کی فکر کرتا ہے کہ ایک گھنٹے کی پرواز کے دوران اسے انٹرٹینمنٹ سسٹم کی سہولت دستیاب ہوتی ہے یا نہیں۔ طیارے میں خوبصورت ٹائلوں والے فرش اور مفت میوہ جات کی فراہمی کی بھی بہت سے لوگوں کو ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ ان کیلئے سستا فضائی سفر زیادہ اہم ہوتا ہے۔ “

واضح رہے کہ ہوائی جہازوں میں مسافروںکو کھڑا کرکے سفر کروانے کا خیال نیا نہیں ہے، ایک عرصے سے اس موضوع پر تحقیق جاری ہے۔ 2003ءمیں طیارہ ساز کمپنی ائیربس نے بھی فضائی مسافروں کیلئے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی تجویز پر غور شروع کیا اور اب متعدد فضائی کمپنیاں مختصر فاصلے کی پروازوں کیلئے اس خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے امکان پر غور کر رہی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -