علیم خان کی ہاﺅسنگ سکیم غیر قانونی قرار ،عوام کے پیسے ڈوب گئے

علیم خان کی ہاﺅسنگ سکیم غیر قانونی قرار ،عوام کے پیسے ڈوب گئے
علیم خان کی ہاﺅسنگ سکیم غیر قانونی قرار ،عوام کے پیسے ڈوب گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ڈی اے نے بہت ساری ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دیدیاہے اور عوام کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ ان سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاﺅسنگ کالونی پارک ویو سٹی کو بھی غیر قانونی قرار دیدیاہے ،علیم خان کی ہاﺅسنگ کالونی کو سی ڈی اے کی طرف سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ،اس لیے لوگ سرمایہ کاری نہ کریں ۔سوسائٹی میں جاری تعمیراتی کام اور پلاٹوں کی خریدو فروخت کو بھی غیر قانونی قرار دیاہے ۔

مزیذ پڑھیں:وہ آدمی جس نے 60 بچے پیدا کرلئے اور اپنی بیگم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا

مزید :

بزنس -