سونی ٹی وی کی جانب سے شو بند کرنے کے اعلان کے بعد کپل شرما نے خاموشی توڑ دی

سونی ٹی وی کی جانب سے شو بند کرنے کے اعلان کے بعد کپل شرما نے خاموشی توڑ دی
سونی ٹی وی کی جانب سے شو بند کرنے کے اعلان کے بعد کپل شرما نے خاموشی توڑ دی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے ٹی وی چینل ’سونی‘ پر چلنے والے کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کے میزبان نے پروگرام بند کرنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینل کی جانب سے شو کو بند کیے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد کپل شرما نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، وہ ان دنوں ٹھیک نہیں‘۔ کپل شرما نے سونی ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت خراب ہے، اوپر سے آنے والے چند ہفتوں میں ان کی فلم ریلیز ہونے والی ہے، جس وجہ سے وہ پریشان بھی تھے۔اس دوران کپل شرما کی ناساز صحت سے متعلق خبریں آتی رہیں، لیکن ان کی تصدیق نہ ہوسکی، جب کہ چینل نے بھی ان کی صحت سے متعلق کچھ وضاحت کیے بغیر بتایا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونی ٹی وی کی جانب سے اعلان کیا گیاتھا کہ کپل شرما کا شو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیاہے کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور جب تک وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوتے ریکارڈنگ ممکن نہیں ہے۔نئے شو کی ریکارڈنگ تک پرانے شوز کی قسطیں ہی چلائی جائیں گی ۔

مزید :

تفریح -