سلمان خان نے نوجوان مداحوں کے گروپ کو اپنے گھر کے باہر شراب اور سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر لیکچر دے ڈالا

سلمان خان نے نوجوان مداحوں کے گروپ کو اپنے گھر کے باہر شراب اور سگریٹ نوشی ...
سلمان خان نے نوجوان مداحوں کے گروپ کو اپنے گھر کے باہر شراب اور سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر لیکچر دے ڈالا

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر نوجوان مداحوں کے گروپ کو شراب اور سگریٹ نوشی پر نہ صرف تنبیہ کی بلکہ لیکچر بھی دے ڈالا۔

مشہوربھارتی کامیڈین اداکار سنیل گروور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان صبح جب گھر سے چہل قدمی کے لیے نکلے تو نوجوانوں کا ایک گروپ سلمان کے پاس پہنچ گیا اور سیلفی لینے کا کہنا لیکن سلو میاں کے گارڈز نے انہیں دورہٹا دیا اور سلمان چہل قدمی کیلئے چلے گئے لیکن جب واپس پہنچے تو دیکھا کہ نوجوان بیٹھے سگریٹ اور شراب نوشی کررہے ہیں۔سلمان نے جب لڑکوں کو دیکھا تو سیدھا ان کے پاس جا پہنچے اور نہ صرف تنبیہ کی بلکہ شراب پینے پر لمبا چوڑا لیکچر بھی دے ڈالا۔ سلمان خان نے کہا کہ شراب اور سگریٹ پینا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور بری عادت بھی ہے۔دبنگ خان کے لیکچر کے بعد لڑکوں نے سگریٹ اور شراب کی بوتلیں پھینک دیں۔

مزید :

تفریح -