پاک فوج،سندھ رینجرز نے کراچی کے18 علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج،سندھ رینجرز نے کراچی کے18 علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام مکمل ...
پاک فوج،سندھ رینجرز نے کراچی کے18 علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا ہے: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج،سندھ رینجرزنے کراچی کے18 علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  کراچی میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں جن کے دوران پاک فوج اور سندھ رینجرز نے کراچی کے18علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 7 علاقوں سے بارش کے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔ لیاقت آباد،غریب آباد، اورنگی، گجرنالہ ، عائشہ منزل،پاورہاوس چورنگی،سلطان آباد،منگھوپیر،فائیواسٹارچورنگی ،ناگن چورنگی،کریم آباد،سہراب گوٹھ، نورس چورنگی اور پرانا گولیمارچورنگی سے سیلابی پانی مکمل طور پر نکال دیا ہے, جبکہ ناظم آباد انڈرپاس،گولیمارچورنگی ،نارتھ کراچی،لنڈی کوتل اورسعدی ٹاون سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے ,جسے بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -