امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خورشید شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، آئین کے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خورشید شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، آئین کے ...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خورشید شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، آئین کے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تبدیلی نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔

قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں:سید علی گیلانی

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فو نک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا ،سراج الحق اور خورشید شاہ نے محترمہ شہید بی بی کے قتل کیس کے فیصلے پر بات چیت کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔خورشید کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کو فیصلے پر بہت سے تحفظات ہیں ۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نے خورشید شاہ کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تمام فریقین کوطلب کیاجاناچاہیے تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -