سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں نا کام ہو گئی

سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں نا کام ہو ...
سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں نا کام ہو گئی

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ون ڈے میں مسلسل شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اب ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور روہت شرما کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو لگاتار چوتھے ون ڈے میچ میں 168 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اب سری لنکا کو آخری میچ میں کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

سری لنکا کو ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کیلئے بھارت کے خلاف سیریز میں کم از کم دو فتوحات درکار تھیں لیکن چار میچز ہارنے کے سبب اب وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف بھی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچوں میں فتوحات درکار ہوں گی۔واضح رہے عالمی کپ میں براہ راست رسائی حاصل نہ کرنے والی ٹیموں کے پاس کوالیفائنگ راو¿نڈ کے ذریعے ورلڈ کپ کے میں جگہ بنا نے کا موقع ہو گا۔

 

مزید :

کھیل -