”وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک ایسا کوئی بھی دورہ نہیں کروں گا جس سے۔۔۔“ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والی خاتون صحافی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے

”وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک ایسا کوئی بھی دورہ نہیں کروں گا جس ...
”وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک ایسا کوئی بھی دورہ نہیں کروں گا جس سے۔۔۔“ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والی خاتون صحافی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کئی معروف صحافیوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران کئی موضوعات پر ناصرف گفتگو ہوئی بلکہ وزیراعظم نے صحافیوں کے سخت سوالات کا جواب بھی دیا۔
صحافیوں کی اس ملاقات میں شامل ایک خاتون صحافی سعدیہ افضال نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی وزیراعظم کے فیصلے پر خوش ہو گیا ہے۔ سعدیہ افضال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کروں گا جو کسی بھی طرح سے میرے ملک کے مفاد میں نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان سے آج بہت ہی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ ایسا شخص جس نے اپنا سکون برقرار رکھا اور غصے میں نہیں آیا حتیٰ کہ اس وقت بھی جب ان سے کئی سخت سوالات پوچھے گئے۔“