کئی بڑی فلمیں نامناسب لباس کی وجہ سے سائن نہیں کیں: سوناکشی سنہا

کئی بڑی فلمیں نامناسب لباس کی وجہ سے سائن نہیں کیں: سوناکشی سنہا
کئی بڑی فلمیں نامناسب لباس کی وجہ سے سائن نہیں کیں: سوناکشی سنہا

  

ممبئی ( آئی این پی ) بالی ووڈ کی دیسی ڈول اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ مجھ پر مشرقی رنگ نمایاں ہے‘ کئی بڑی فلمیں صرف نامناسب لباس پہننے کی ڈیمانڈ کے باعث چھوڑدیں بولڈ مناظر میں آسانی محسوس نہیں کرتی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کا کہناتھا کہ کبھی غیرمہذب لباس نہیں پہنوں گی اگر کوئی ڈائریکٹر اپنی فلم میں ایسے سین کرواناچاہتاہے تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کرسکتاہے میں اس کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی اس لیے میں پہلے ہی ڈائریکٹرکو بتادیتی ہوں تاکہ وہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ رکھے ، کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے ،میرے ڈائریکٹرز بھی اس بات کو جانتے ہیں اور وہ مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔مجھے نہیں لگتاکہ میرے اس رویہ یا طرز عمل سے مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا کرناپڑے گا۔ 

مزید :

تفریح -