کو ئٹہ:کنٹینراور کار میں ٹکر کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق ،3زخمی

01 ستمبر 2018 (00:26)

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں کنٹینر اورکار میں ٹکر کے نتیجہ میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے قریب کاراورکنٹینرمیں تصادم کے نتیجہ میں خوفناک حادثہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجہ میں2 افراد  موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں جبکہ3افراد زخمی ہو ئے ہیں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں مردہ خانہ میں جمع کر وادیں ہیں۔

مزیدخبریں