امریکی فوج کا خلیج عدن میں چھاپہ،ایک ہزار سے زائد کلاشنکوف رائفلوں پر قبضہ کر لیا

امریکی فوج کا خلیج عدن میں چھاپہ،ایک ہزار سے زائد کلاشنکوف رائفلوں پر قبضہ ...
امریکی فوج کا خلیج عدن میں چھاپہ،ایک ہزار سے زائد کلاشنکوف رائفلوں پر قبضہ کر لیا

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹے بحری جہاز کی تلاشی پر ایک ہزار سے زائد کلاشنکوف رائفلوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام رائفلیں پلاسٹک کی چادروں میں چھپائی گئی تھیں۔ اس بحری جہاز کو خلیج عدن کے علاقے میں روک کر تلاشی کے عمل سے گزارا گیا۔ بحری جہاز کے عملے اور دیگر افراد کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یہ سمندری علاقہ یمن سے متصل ہے اور کسی بھی بحری جہاز کی پہلی مرتبہ تلاشی لی گئی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ رائفلیں جنگ زدہ ملک یمن کے لیے روانہ کی گئی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -