عراقی وزیراعظم نے پیرا ملٹری دستوں کے سربراہ کو برطرف کر دیا

عراقی وزیراعظم نے پیرا ملٹری دستوں کے سربراہ کو برطرف کر دیا
عراقی وزیراعظم نے پیرا ملٹری دستوں کے سربراہ کو برطرف کر دیا

  

بغداد (صباح نیوز)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے قومی سلامتی کے مشیر اور نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کو سیاسی سرگرمیوں کے سبب ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی حکومت کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فالح الفیاض کی برطرفی اس لیے عمل میں آئی کہ وہ سیاسی اور جماعتی کاموں میں داخل ہو گئے اور سیاسی امور انجام دینے کے خواہش مند ہیں اور یہ امر ان کے ذمہ لگائے گئے حساس سکیورٹی مشن سے متصادم ہے۔دوسری جانب الفتح اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ فالح الفیاض کا الحشد الشعبی کی سربراہی اور قومی سلامتی کی مشاورت سے ہٹایا جانا ایک خطرناک پیش رفت ہے۔بیان کے مطابق اس فیصلے نے الحشد الشعبی ملیشیا اور سکیورٹی اداروں کو سیاسی تنازعات میں جھونک دیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -