اْستاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد اکبر انتقال کر گئے

اْستاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد اکبر انتقال کر گئے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہلسنّت کے مرکزی رہنمااْستاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد اکبر مختصر علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ جامعہ صدیقیہ انوار مدینہ کاہنہ نو اور جامعہ حنفیہ مدرسۃ البنات کے بانی و مہتم تھے حافظ محمد اکبرنے علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی قیادت میں تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ میں بھرپور کردا ر ادا کیا وہ دشمنان اسلام کے خلاف ہمیشہ ہراول دستے میں رہے۔

۔انہوں نے زندگی بھر ہزاروں شاگردوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔وہ 40 سال تک جامعہ صدیقیہ کاہنہ نو میں باقائدگی سے درس قرآن و درس حدیث دیتے رہے انہوں نے 1954ء پہلی مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی پھرزندگی بھردرجنوں مرتبہ رسول اللہ ﷺکی مقدس بارگاہ کی حاضری کی سعادت حاصل کرتے رہے۔مولانا حافظ محمد اکبر نے سوگوارن میں ایک بیٹی اور سینکڑوں شاگرد چھوڑے ہیں۔ان کی نمازجنازہ آج (یکم ستمبر ) کو 9:00 بجے صبح غلہ منڈی کاہنہ نو میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -