کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائیٹس کی روک تھام کے حوالے سے آگہی سیشن
لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے اشتراک سے عرفہ کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک لاہور میں ہیپاٹائیٹس کی روک تھام کے حوالے سے ایک آگہی سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن میں 50کے قریب مختلف کمپنیز سے متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔ہسپتال کے جی۔ایم مارکیٹنگ التمش پرویز نے پی کے ایل آئی کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے حاضرین کو اس پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں سمیت ہسپتال کے ہیپا ٹائیٹس پریوینشن اینڈٹریٹمنٹ پروگرام کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جبکہ ہسپتال کے کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹرالوجسٹ ڈاکٹر نعمان ذاکر نے شرکاء کو ہیپاٹائیٹس کی علامات، وجوہات، اسکی ٹریٹمنٹ ، سکریننگ اور ویکسینیشن کے حوالے سے ایک مفصل پریزنٹیشن دی۔
۔اس سے پہلے ہسپتال کی مارکیٹنگ ٹیم نے عرفہ ٹاور میں دو روزہ آگہی پروگرام بھی مرتب کیاجس میں ہسپتال کی ٹیم نے وہاں آنے والے افراد میں وائرل ہیپاٹائیٹس سے متعلق معلوماتی مواد تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر حاضرین نے ہسپتال کی ٹیم کی اس کاوش کو بھرپور سراہااور اس مرض کے خلاف ہسپتال کی طرف سے جاری جنگ میں ہر طور حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔