شوکت خانم ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی آن لائن قربانی کمپین کامیابی سے مکمل

شوکت خانم ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی آن لائن قربانی کمپین کامیابی سے مکمل

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور کی آن لائن قربانی کمیپین کامیابی سے مکمل ہو گئی ۔ اس سال آن لائن قربانی کیمپین کے تحت تقریباً 205,300کلو گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ گزشتہ چند سالوں میں شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کیمپین کو نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اس سال مجموعی طور پر شوکت خانم ہسپتال کو 16006 آن لائن قربانی کے آرڈرز موصول ہوئے ۔ ان آرڈرز میں سے 13,256 گائے کے حصے جبکہ 2750بکرے کے تھے۔ اس سال موصول ہونے والے آرڈرز گزشتہ سال کی نسبت 100فیصد زیا دہ ہیں جو کہ شوکت خانم ہسپتال پر لوگوں کے گہرے اعتماد کی علامت ہے۔آن لائن قربانی کے جانوروں کا گوشت شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے ملک کے مختلف شہروں میں غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔

اس سال یہ گوشت خیبر پختونخواہ کے بے گھر خاندانوں سمیت پشاور ، بنوں اور پنجاب میں ملتان ، شیخوپورہ سیالکوٹ ، گجرانولہ ، فیصل آبادکے علاوہ کراچی اور حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں رہنے والے 35000مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -