محرم کے باعث یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا16ستمبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ موخر

محرم کے باعث یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا16ستمبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ موخر

  

لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام16ستمبر کو ہونے والا میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ ایک ہفتہ کیلئے موخر کردیا گیا۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)کو موخر کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے پیش نظر کیا گیا۔ اب یہ ٹیسٹ23ستمبر بروز اتوار ہوگا۔ اس بات کا اعلان جمعہ کی شام وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ موخر کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی سیکرٹریز اور ضلعی کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ اگرچہ انٹری ٹیسٹ ایک ہفتہ آگے ہوا ہے تاہم اس کے رزلٹ مقررہ وقت پر نکالنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو ایڈمیٹنس کارڈ جاری ہوچکے ہیں وہ 23ستمبر کو صبح 9بجے سے قبل اپنے اپنے مقررہ امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ ٹھیک 10بجے شروع ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -