آبی جارحیت پر مذاکرات کی ناکامی بھارت کی ہٹ دھرمی ہے، بیلم حسنین

آبی جارحیت پر مذاکرات کی ناکامی بھارت کی ہٹ دھرمی ہے، بیلم حسنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم بھارت مودی کے ہوتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ آبی جارحیت پر مذاکرات ناکام ہونے پر بھارت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے پاکستان کی کوششوں کے باوجود نتیجہ نہ نکلا اور اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔

بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ ڈیم بنانا ہمارا حق ہے ۔ بھارت پاکستان کا موقف مسترد کرکے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نواز شریف کے دوست ہیں اس لئے بھی وہ ہر بات پر اعتراضات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی وفد کی عزت کی اور ٹھوس ثبوت اور موقف اختیار کیا مگر بھارت اپنی ضد پر قائم رہا۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پاکستان یں ڈیم بننے چاہیے۔ شہید بی بی نے بھی ہمیشہ ڈیم بنانے کی بات کی اور بھرپور کوشش کی مگر بھارت نے اس وقت بھی تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیموں کے اوپر ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور انشاء اللہ ڈیم بنا کر پیپلزپارٹی اس ملک کی زراعت کو بچائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -