معاوضوں کی عدم ادائیگی ، اساتذہ کا ڈیوٹیاں انجام نہ دینے کا فیصلہ

معاوضوں کی عدم ادائیگی ، اساتذہ کا ڈیوٹیاں انجام نہ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کلاس نہم اوردہم سالانہ امتحانات کے پیپر چیک کرنے والے8 ہزار ہیڈ ایگزمینرتا حال معاوضوں سے محروم ، اساتذہ نے آئندہ سال بورڈ امتحان میں ڈیوٹیاں انجام نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پیپر چیک کرنے والے اساتذہ کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے اساتذہ نے آئند پیپر چیک کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے چیئرمین طارق محمود لاہور تعلیمی بورڈ نے اپریل میں اساتذہ سے پیپر چیک کرائے لیکن تاحال معاوضہ ادا نہیں کیاجس کی وجہ سے اساتذہ معاوضہ لینے کیلئے ابھی تک منتظرہیں۔ اساتذہ کام نہیں کریں گے تو بورڈ کا کام کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ جن مذکورہ اساتذہ نے اپریل میں نہم ا ور دہم کے پیپر چیک کیے تھے ان اساتذہ میں 100 سے زائد پیپرسیٹرز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 4 ماہ گزر جانے کے باوجود لاہور بورڈ نے عملے کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے ابھی تک کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا تھا۔ دوسری جانب کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اساتذہ پیپر چیکنگ کے دوران غلطیاں کرتے ہیں ان کی کٹوتی کی جاتی ہے اور ماضی کی طرح چیک دینے کی بجائے اس بار اساتذہ کے معاوضے ان کے اکاونٹس میں بھیج دئیے جائیں گے اور یہ تمام پراسس اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔