پیپلزپارٹی آصف زرداری کو بچانے کیلئے دوغلی پالیسی اختیار کررہی ہے،نگہت شیخ

پیپلزپارٹی آصف زرداری کو بچانے کیلئے دوغلی پالیسی اختیار کررہی ہے،نگہت شیخ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آصف زرداری کو بچانے کیلئے دوغلی پالیسی اختیار کررہی ہے،چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی جماعت کے غبارے سے دس دن میں ہوا نکل گئی ہے،دھرنے کے دوران لوگوں کو ہنڈی سے پیسے بھیجنے کے مشورے دینے والے آج ہنڈی کیخلاف ہو رہے ہیں،عمران خان نے پانچ سال جن کاموں کی مخالفت کی آج وہی کام خود کررہے ہیں،ناکام وزیر خارجہ کی وجہ سے امریکہ نے بھی ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کیا ہے،میاں نواز شریف نے ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا لیکن موجودہ جعلی وزیر اعظم دہشتگردوں کی حامی سوچ کے مالک ہیں ان کی موجودگی میں پاکستان کے بہتر مستقبل کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -