اردو بازار کے تاجروں کی اسلم اقبال سے ملاقات،ودہولڈنگ ٹیکس بارے گفتگو

اردو بازار کے تاجروں کی اسلم اقبال سے ملاقات،ودہولڈنگ ٹیکس بارے گفتگو

  

لاہور( نما ئندہ خصو صی ) اردو بازار برانتھ روڈ کے تاجروں کے وفد کی صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے ملاقات،ملاقات میں ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر مسائل پر گفتگو،فرحان احمد،عمران انجم اور شیخ فہیم کی قیادت میں ملاقات کی گئی،اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے تاجروں کو تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا وزیر سیاحت منتخب ہونے پر لاہور کی تاجر برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔میاں اسلم اقبال نے کہا حکومت تاجروں کو ہر فورم پر ساتھ لے کر چلے گی،تاجر کسی بھی ملک ریڑھ کی ہوڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

،پاکستان کی معیشت میں ان کا اہم رول ہے ان کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -