محکمہ تعلیم پنجاب کا سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب کا سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (پ ر) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ گریڈ 17 سے 20 کے سکول سربراہان کو پرموشن لنک ٹریننگ کے بعد امتحان لازمی پاس کرنا ہوگا۔امتحان پاس کرنیوالیسکول سربراہان کوایاورایپلس سکول میں تعینات کیا جائیگا جبکہ امتحان پاس نہ کرنیوالیسربراہان ترقی کی دوڑمیں پیچھیرہ جائیں گے۔ پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ رانا عطا محمد کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ درست نہیں، وہ اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -