البیراک کی ہفتہ وار مساجد آگاہی کمپین کا دوبارہ آغاز

البیراک کی ہفتہ وار مساجد آگاہی کمپین کا دوبارہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور میں البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے عید الاضحی پر کامیاب صفائی آپریشنز کے انعقاد کے بعد مساجد آگاہی سرگرمیوں کو دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز مکھن پورہ کے علاقے میں واقع جامع مسجد مدینہ میں ہفتہ وار صفائی وآگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد آگاہی کمپین کا مقصد شہریوں بالخصوص نمازیوں کو روز مرہ زندگی میں صفائی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ ماحول کو گندگی سے پاک رکھنے میں شہری کردار کو یقینی بنایا جا سکے۔ البیراک ٹیم نے جامع مسجد کے خطیب صاحب سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور درس میں صفائی کی اہمیت کو زیرِ بحث لائیں اور نمازیوں کو اپنے گردونواح میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین بھی کریں۔ بعد ازاں البیراک ٹیم نے علاقے میں آگاہی کیمپ لگا کر نمازیوں اور مقامی لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور ان سے صفائی کے قیام میں مکمل تعاون کی اپیل بھی کی۔ نمازِ جمعہ سے قبل جامع مسجد کی اطراف میں سینٹری سٹاف نے صفائی بھی کی۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جس میں البیراک ٹیم، مسجد انتظامیہ، مقامی رہائشیوں اور دکانداروں نے بھر پور حصہ لیا۔