گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی امت کی تاریخی کامیابی ہے،اویس نورانی

گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی امت کی تاریخی کامیابی ہے،اویس نورانی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی امت مسلمہ کی تاریخی کامیابی ہے۔ مغرب میں بڑھتے گستاخانہ کلچر کے مستقل سد باب کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ عشق رسول ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور جذبہ ہے۔ مغربی طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے روح محمد نکال کر انھیں راکھ کا ڈھیر بنانا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی پر منعقدہ اظہار تشکر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ 7 ستمبر کو ملک گیر’’ یوم ختم نبوت‘‘ منایا جائے گا۔ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ جے یو پی کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری، فیاض چوہان اور شیخ رشید جیسے غیر سنجیدہ وزراء بہت جلد سیلیکٹڈ وزیراعظم کی لٹیا ڈبو دیں گے۔ نئی حکومت دس دنوں میں ہی مذاق کی علامت بن گئی ہے۔

پرانے چہرے نیا پاکستان نہیں بنا سکتے۔ عمران خان اپنے وزیروں کو قابو کرے اور پی ٹی آئی ٹھنڈی کر کے کھائے۔ گورنر سندھ کا صدارتی الیکشن کی مہم کے لئے بلوچستان کا دورہ کرنا غیر آئینی ہے۔ اپوزیشن کے دو صدارتی امیدواروں کا فائدہ حکومتی جماعت کو ہو گا اس لئے پی پی پی اپنا امیدوار دستبردار کروائے۔ نئے پاکستان کے وزراء کی مضحکہ خیز حرکتیں پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ قوم دس دنوں میں ہی نئی حکومت سے مایوس ہو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -