نبی کریم ؐ کی حرمت کا دفاع امت مسلمہ پر فرض ہے،سیف اللہ خالد

نبی کریم ؐ کی حرمت کا دفاع امت مسلمہ پر فرض ہے،سیف اللہ خالد

  

لاہور (پ ر) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی حرمت کا دفاع امت مسلمہ پر فرض ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے پاکستانی حکمرانوں نے دوٹوک موقف پیش کیا۔پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی مشکور ہے جنہوں نے اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھانے کا اعلان کیا۔عالمی سطح پر عصمت انبیاء کے تحفظ کے حوالہ سے قانون سازی ہونی چاہیے۔سمن آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے بہترین کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔

حکمرانوں نے او آئی سی کے ممالک اور بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر کے خاکوں کی نمائش کو رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھانے اور او آئی سی کا اجلاس بلانے کی بھی بات کی جو خوش آئندہے۔ہم دعا گو ہیں کہ حکمران پاکستان اور اس کی اسلامی اساس کی آئندہ بھی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ مغرب کو پیغام دنے کی ضرورت ہے کہ جس طرح حیوانات اور نباتات کے حقوق کے تحفظ کے قوانین بنا رکھے ہیں لیکن سب سے عظیم انسان انبیاء ہیں ان کی عصمتوں کے تحفظ کا کوئی قانون نہیں بنایا بین الاقوامی سطح پر اس حوالہ سے قانون سازی ہونی چاہئے۔حکمران اس کے لئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ گستاخی کرنے والے ممالک کا امت مسلمہ سوشل بائیکاٹ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -