الجبریک جیو میٹری اور استعمال پرچار روزہ عالمی ورکشاپ

الجبریک جیو میٹری اور استعمال پرچار روزہ عالمی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسز میں پنجاب ہائرایجو کیشن کمیشن اورپاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعا ون سے الجبریک جیو میٹری اور اس کے استعمال پرچار روزہ عالمی ورکشاپ کا انعقاد ، اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی جبکہ ا س مو قع پر پروفیسر گرہارڈفیسٹر ، پروفیسرارنفن لو ڈال، پروفیسر لنگاسیولنگو ، ڈاکٹر شاہدسرویا اورل عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جی مر تضی نے بھی خطا ب کیا ۔

تقریب میں طلبا ء کی کثیر تعدا د مو جو د تھی ۔پروفیسر گرہارڈفیسٹر نے الجبریک جیو میٹری کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کاکہنا تھا کہ عبدالسلام سکو ل آف میتھا میٹیکل سائنسزجی سی کے لیے با عث فخر ہے ،انہو ں نے پروفیسر گرہارڈ فیسٹر کے ساتھ مل کر عالمی کا نفرنس کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔