ہری مرچ پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے ، ماہرین

ہری مرچ پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے ، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )ہری مرچ میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سبز مرچ میں وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن ‘کاپر‘پوٹاشیم سمیت پروٹین اورکاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں، ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتربنایاجاسکتاہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اوراس میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء انسانی صحت کیلئے انتہائی سودمندہیں۔