لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کا غیر مسلم طالبات کیلئیدو فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان
لاہور) لیڈی رپورٹر)لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نے غیر مسلم طالبات کیلئے داخلوں میں 2فیصد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکیڈمک کونسل کے اس فیصلے کی توثیق سنڈیکیٹ کرے گا۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرفرخندہ منظور کی زیر صدارت اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔فزیکل ایجوکیشن میں ایم ایس سی،متعدد مضامین میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اورڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے سینئر ترین پروفیسرز ڈاکٹر بشریٰ خان اور ڈاکٹر شگفتہ ناز کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نئے شعبہ جات اور انسٹی ٹیوٹس بنانے کا معاملہ ڈیفرکردیا گیا۔ چارٹر کے مطابق فیکلٹیز کی تشکیل کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔اجلاس نے لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ کالجز کے اساتذہ کو باہمی ایکسڑنل ایگزامینر بنانے کی بھی اجازت دے دی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرفرخندہ منظور نے بتایا کہ اقلیتی کوٹہ مقرر ہونے سے اقلیتی طالبات کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔