پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا بھاشا ڈیم کی تعمیر میں معاونت کر نے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا بھاشا ڈیم کی تعمیر میں معاونت کر نے کا فیصلہ

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بھاشا ڈیم کی تعمیر میں معاونت کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے مختلف شعبہ جات کے سربران سے مشاورت کی ہے۔ پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کی خاطر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا قیام ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے اور پانی کے مسئلے کے حل کے لئے لازمی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھاشا ڈیم فنڈمیں امدادی رقم کا چیک جلد ہی جمع کرایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -