اہل بیت اظہار سے مودت سنت نبوی ؐ ہے،مرتضی حسین گھلو

اہل بیت اظہار سے مودت سنت نبوی ؐ ہے،مرتضی حسین گھلو

  

لاہور(پ ر)حضور نبی کریم ؐ کے اعلان تکمیل دین و ولایت علی ؑ اور دختر رسول حضرت بی بی فاطمہ اور حضرت علی ابن طالب کی شادی کی خوشی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کے زیر اہتمام سبزہ زار میں محفل میلاد منعقد ہوئی ،جس میں مذہبی اسکالر مولانا مرتضی حسین گھلو ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند سکھ رہنماء سردار گیان رنجیت سنگھ ،معروف شاعر سید عاصم عباس شمسی ،آغا علی حسنین ،معروف نعت خواں محمد زوہیب قادری ،اظہر زیدی ،انصر علی نقوی ،ایثار حسین کاظمی ،وسیم عباس ،قلب علی سیال ،جواد کاظمی ،شہنشاہ نقوی ،غضنفر علی شاہ سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اپنے خطاب میں مولانا مرتضی حسین گھلو نے تمام عالم اسلام کو علی و بتول کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری کائنات کی یہ واحد شادی ہے جو منشاء الہی سے ہو رہی ہے ۔یہ سنت نبوی ؐ ہے کہ انکی آل سے بھی حب رکھی جائے انہوں نے خطبہ غدید کی مکمل تفصیل بیان کی ۔ عاصم عباس شمسی نے کہا کہ اعلان نبوی کا انکار ی احکام الہی کا انکاری ہے۔ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند اور سکھ رہنماء سردار گیان رنجیت سنگھ نے بھی اپنے اپنے ہدیہ کلام پیش کیے۔

،آخر میں ملکی ترقی و خوشحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -