تجاوزات کے خلاف آپریشن،6ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
لاہور (جنرل رپورٹر)لارڈ مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے سپیشل اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کینال بینک سلامت پورہ، کارڈیالوجی ،سروس ہسپتال، شادمان اورنیلم سینما پرجن افراد نے تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں ان کو مسمار کیا گیااور6ٹرک سامان جس میں تخت پوش، آہنی سیڑھیاں، ریڑھیاں اور کاؤنٹرز وغیرہ شامل ہیں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔