تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی ،ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی

تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی ،ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی

  

لاہور (پ ر)تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کی طر ف سے پاکستان میں تحریک انصا ف کی حکومت قا ئم ہو نے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خو شی میں ظہرانے کااہتمام کیا گیا جس میں حسن عسکر ی ‘ ضیا ء ر ضوی ‘عبد العلیم خان ‘ میاں محمود الر شید‘ فیا ض چوہان ‘ خور شید قصوری‘‘بریگیڈیئر فاروق حمید‘ مسر ت چیمہ‘ سلمان عا بد ‘ طلعت نقوی اور پار ٹی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس مو قع پر تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی اور تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا۔

، انہوں نے کہا کہ 70سال سے جاری گھسے پٹے روائتی نظام کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کیے جائیں گے اور خاص طور پر مفت انصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے انہو ں نے مزید کہاکہ ہم اپنے چیئرمین عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عمران خان نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی اور اندرونی ، بیرونی دونوں طرح کی مشکلات کا سامنا کیااس جدوجہد کے اندر انھوں نے اپنے کام کاج اپنے کاروبار کا حرج کیا جس منزل تک پہنچنے کے لیے جن کارکنوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی اج کے دن ان کو سب سے زیادہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -