ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 77لاکھ ڈالر کمی

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 77لاکھ ڈالر کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے بھی زرمبادلہ کے ذخائر 3کروڑ77لاکھ ڈالر گھٹ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 68 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 81 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 22 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 45 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔

مزید :

کامرس -