پاکستان برطانیہ میں منعقد ہونے والے لندن ڈیزائن شو میں شرکت کریگا

پاکستان برطانیہ میں منعقد ہونے والے لندن ڈیزائن شو میں شرکت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن) رطانیہ میں ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے لندن ڈیزائن شو سکینڈ ایڈیشن میں اس مرتبہ پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے۔لندن ڈیزائن 2018 سکینڈ ایڈیشن جو کہ ستمبر کی 4 تاریخ کو سومرسٹ ہاؤس میں شروع ہو گا میں برطانوی بیس کمپنی ویجنگ ٹنگز ’’ا?نگن‘‘کے نام سے پہلی بار پاکستانی پویلین قائم کرے گی۔لندن ڈیزائن شو 23 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ کمپنی کی معاون بانی مریم ماجدی کا کہنا ہے کہ اس بار لندن ڈیزائن 2018 میں پاکستان کے ڈیزائن کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے، جس میں پاکستانی خواتین کی دستکاری کے سینکڑوں نمونے پیش کئے جائیں گے جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل میں خواتین کا اہم کردار اجاگر ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ سومرسیٹ ہاؤس کی انتہائی نمایاں جگہ پر پاکستانی پویلین کی تیاری میں پاکستان سے کارواں کرافٹس فاؤنڈیشن نے ان کی بھرپور معاونت کی ہے ان کی متعدد دستکاروں نے دو ماہ کی انتھک محنت کے بعد انتہائی اعلی پویلین تشکیل دیا ہے جو حاضرین کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔پاکستانی خواتین دستکار پویلین کے سامنے 4 میٹر بلند ’ہیلکس‘(بل کھاتا ہوا سٹینڈ) تعمیر کر رہی ہیں جس پر کڑھائی اور سلائی پر مشتمل 100 سے زائد ملبوسات نمایاں طور لٹکائے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس مرتبہ شو کا موضوع ’’ایموشنل سٹیٹ‘‘جذباتی کیفیت ہے۔

#/s#

مزید :

کامرس -