لائنز کلب کی بھارت میں اگلی میٹنگ میں پہلے پاکستان کا ترانہ بجے گا،میاں ادریس

لائنز کلب کی بھارت میں اگلی میٹنگ میں پہلے پاکستان کا ترانہ بجے گا،میاں ادریس

  

کراچی (این این آئی)لائنز کلب انٹرنیشنل کے ڈائریکٹراور سابق صدر ایف پی سی سی آئی،چیئرمین ستارہ گروپ میاں محمدادریس نے کہا ہے کہ لائنز کلب کے ڈائریکٹر کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنا نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے بھی اعزاز کا باعث ہے اور میں دنیا کے تمام ممالک میں پاکستان کا پرچم بلند رکھونگا جبکہ لائنز کلب کا آئندہ اجلاس بھارت میں ہوگا جہاں لائنز کلب آئین کے تحت سب سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجے گا اور اس کے بعد بھارت کا ترانہ بجے گا۔میاں محمدادریس نے ان خیالات کا اظہار گوہر گروپ کے چیئرمین اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمدحنیف گوہر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر غضنفربلور،میزبان حنیف گوہر،ملک خدابخش نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر زبیرطفیل، خالد تواب،فیڈریشن کے نائب صدور طارق حلیم، مسز سعیدہ بانو،نوراحمدخان،وسیم وہرہ،شکیل ڈھینگڑا، شہزا مبین، ناصر الدین شیخ،اکرام راجپوت،تسنیم صدف، عائشہ بیلا،حاجی جاوید اقبال،لائن ابوبکر،لائن ظفر اقبال، شاہد جاوید قریشی،راشداحمدصدیقی،فرخ مظہر اور دیگربزنس مین بھی شریک تھے۔میاں محمدادریس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے،اللہ کی خوشنودی کیلئے فلاحی اور سماجی کاموں کو بڑھانا ہوگا کیونکہ انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اس لئے میں بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ لائن کلب کے ممبر بنیں۔ ایس ایم منیر نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ میاں محمدادریس کالاس ویگاس،امریکا میں لائنزکلب کنونشن میں انٹرنیشنل ڈائریکٹر کے الیکشن میں کامیاب ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،

انکی اس کامیابی سے دنیا بھر میں پاکستان کے عزت ووقار میں اضافہ ہوگا،میاں محمد ادریس کا انتخاب نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ بزنس کمیونٹی کیلئے بھی اعزازکا باعث ہے ۔ایس ایم منیر کہا کہ سماجی کاموں میں پاکستان بھر میں ہرشعبے کے افراد میاں محمدادریس کا ساتھ دیں گے،ہمارے گروپ کیلئے تو یہ اعزاز کی بات ہے کہ میاں محمدادریس نے بطور صدر ایف پی سی سی آئی اپنے ایک سال کے دورانیہ میں قابل قدر کام کئے اور بزنس کمیونٹی کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں،ہمیں یقین ہے کہ وہ لائنز کلب کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی عالمی سطح پر پاکستان کے پرچم کو بلند رکھیں گے۔ایس ایم منیرنے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا وزیراعظم مل گیا ہے جو بزنس کمیونٹی کی کال پر فوری جواب دے رہا ہے،ا

مزید :

کامرس -