آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 154600کیوسک اور اخرج 154300 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد20900 کیوسک اور اخراج20900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد16400کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 56700کیوسک اور اخراج24900 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد174500 کیوسک اور اخراج166500کیوسک،چشمہ میں آمد 173100 کیوسک اوراخراج 170000کیوسک، تونسہ میں آمد195600کیوسک اور اخراج 167900 کیوسک، پنجند میں آمد35800 کیوسک اور اخراج 20800کیوسک،گدو میں آمد 243200کیوسک اور اخراج 210900کیوسک رہا۔

، سکھر میں آمد188200کیوسک اور اخراج132100 اور کوٹری بیراج میں آمد62500 کیوسک اور اخراج 20900 رہا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.047ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1176.55 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.997ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.20فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.237 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -