نواز شریف کی طرح آصف زرداری کا احتساب بھی ہونا چاہیے‘ سردار خالد ابراہیم
آٹھ مقام(آئی این پی) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراھیم نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے جس طرح نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے اسی طرز پر آصف زرداری کا احتساب بھی ہونا چاہیے عمران خان کو سادہ اکثریت نہ ملنے سے تبدیلی کے نعرے پر عمل درآمد نظر نہیں آتا۔احتساب زدہ لوگ عمران خان کے اتحادی ہیں تو احتساب سب کا کیسے ممکن ہے ۔عدلیہ کے حوالے سے ہماری تحریک زات کے لیئے نہیں بلکہ انصاف کی جنگ ہے جب تک عام انسان کو انصاف نہیں مل سکتا تو ہمارا اسمبلی میں بیٹھنا بے سود ہے اسمبلی فلور پر ججز کے حوالے سے کی گی تقریر پر قائم ہوں لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے اگر مجبوریوں کے باعث ساتھ نہیں چل سکتے تو اکیلا جنگ لڑنے کے لیئے تیار ہوں حکمران اور ججز جان لیں کہ ہماری اس تحریک کے اختتام پر عام آدمی کو سستا اور معیاری انصاف ملے گا جسکے اثرات مقبوضہ کشمیر تک جائیں گے اسمبلی کی نشست تو قربان کرسکتا ہوں لیکن ان ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گا ہماری جنگ اداروں کے خلاف نہیں بلکہ نظام کے خلاف ہے عدلیہ نے گرفتار کروانا ہوا تو 30ہزار تنخواہ لینے والے باوردی پولیس اہلکار کے ہاتھوں گرفتاری دے دوں گا ججز کی خلاف میرٹ تعیناتیاں قبول نہیں ایسے ججز کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار سردار خالد ابراھیم خان نے ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آزاد کشمیر کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔تیرہویں آئنی ترامیم پر تحفظات ہیں اس میں اصلاحات ہونی چاہیے اس کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ ترامیم کی آڑ میں ریاستی عوام پر ظالمانہ ٹیکسز کا نفاز کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو معاز آرائی کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے گڈ گورنس صرف دعویٰ ہے این ٹی ایس اچھا اقدام ہے لیکن اس میں بھی مداخلت کرکے متنازعہ بنادیا گیا ۔