وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بورڈز(آج) شاہ لطیف یونیورسٹی کا دورہ کرینگے

وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بورڈز(آج) شاہ لطیف یونیورسٹی ...

  

خیرپور (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بورڈز اور یونیورسٹیز قاضی کبیر ہفتہ یکم ستمبر 2018کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری بینظیر بھٹو چیئر، ماڈل اسکول، سینٹر فار بائیو ڈائیورسٹی اور کنزرویشن اور فیکلٹی آف ایجوکیشن کا دورہ بھی کریں گے ۔ جبکہ وائیس چانسلر سیکریٹیریٹ کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیمپس میں پودا بھی لگائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -