شکاگو کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکہ،چھت گرنے سے آٹھ افرادزخمی ہوگئے

شکاگو کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکہ،چھت گرنے سے آٹھ افرادزخمی ہوگئے

  

شکاگو(این این آئی)امریکا کی ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکے کے باعث چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔فائر ڈپارٹمنٹ کا کہناتھا کہ ملبہ ہٹا دیا گیا اور تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید :

عالمی منظر -